جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آن ارائیول ویزہ کی سہولت ختم! وزیر داخلہ شیخ رشید کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کےلیے آن ارائیول ویزہ ختم کرکے ویزہ آن لائن سروس شروع کردی گئی ہے۔

ان تفصیلات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہیں مگر دنیا کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے صحافیوں کے ذریعے مطلع کیا کہ اب افغانستان کےلیے آن ارائیول ویزہ ختم کرکے آن لائن ویزہ سروس شروع کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ نے عید میلاد النبیﷺ سے متعلق کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین کےلیے وزارت داخلہ نے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ عید میلادالنبی کے موقع پر قیدیوں کو تین ماہ کی معافی دی جارہی ہے لیکن تین ماہ کی معافی کا حکم نامہ سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نافذ نہیں ہوگا۔

اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایک مرا ہوا ہاتھی ہے، ان کے رنگپسٹن بیٹھے ہوئے ہیں اور پلکوں میں کچرا پھنسا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو دعوت دیتا ہوں کہ کنویں کے مینڈکوں کی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے۔

وزیر داخلہ نے مہنگائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بے شک ہے اور قرضوں اور کرونا وائرس کا بھی سامنا رہا ہے، لیکن اس کے باوجود وزیراعظم عمران خان اپنی پوری کوشش کررہا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت نہیں چاہتی کہ ان کے دور میں مہنگائی ہو، ہمیں اس سال کے اندر اندر مہنگائی پر کنٹرول کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں