اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوم کشمیر کے موقع پر عوام سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مودی کی فاشسٹ حکومت نے 6 ماہ سے کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ 5 فروری کوعوام 80 لاکھ کشمیریوں کی حمایت میں نکلیں، دنیا بھرمیں مقیم پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکلیں۔
I want Pakistanis at home and abroad to come out on 5th Feb in support of the 8 million Kashmiris who have been besieged by 900k Indian soldiers for almost 6 months by the fascist racist Modi regime
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 24, 2020
امریکا کشمیر کے معاملے پر خاموش رہا تو دنیا نقصان اٹھائے گی، شاہ محمود قریشی
یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 25 جنوری سے مسئلہ کشمیر سے متعلق باقاعدہ مہم شروع کی جائے گی، مہم کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا اور مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 27 جنوری کو کلچرل شو ہوگا جس میں مسئلہ کشمیر پر فوکس کیا جائے گا، 28 جنوری کو پورے پاکستان میں تصویری نمائشیں ہوں گی، تصویری نمائشوں میں کشمیریوں کے حالت زار سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔