ڈربن: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری دوسرے ون ڈے میچ کے دوران سرفراز احمد کو جنوبی افریقی بلے باز پر نسل پرستانہ جملے کسنا مہنگا پڑ گیا ہے اور تین سے پانچ میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں سے میچ نکلنے کے بعد کپتان سرفراز احمد دلبرداشتہ ہوئے جنوبی افریقا کے بلے باز پھلوکوایو پر نسل پرستانہ جملے کس دئیے جس پر انہیں آئی سی سی کی جانب سے تین سے پانچ میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
سرفراز احمد نے جملے بول دئیے جو کہ جنوبی افریقی بلے باز کو سمجھ نہیں آئے لیکن وکٹ پر لگے اسٹمپ مائیکروفون میں الفاظ محفوظ ہوگئے اور سرفراز پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کی گئی اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد پھلوکوایو کو کہہ رہے ہیں کہ ’ابے کالے تیری اماں کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو۔‘
Pakistan Captain Sarfaraz Ahmed made a seriously Racist comment on Andil… https://t.co/M0K3tt1nnO via @YouTube@bhogleharsha @harbhajan_singh @ICC @BCCI @TheRealPCB @GautamGambhir @virendersehwag @
— savad muhammad (@savad2020) January 23, 2019
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے خلاف کارروائی آئی سی سی کرے گی، میچ ریفری رنجن مدھگالے نے اپنی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی ہے سرفراز احمد کو تین سے پانچ میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
کرکٹ تجزیہ کاروں اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو اس طرح کے جملے نہیں بولنے چاہئے تھے انہیں اپنے اس اقدام پر معافی مانگنی چاہئے۔
سرفراز احمد نے مداحوں سے معافی مانگ لی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کھلاڑی پھلوکوایو پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معافی مانگ لی۔
سرفراز احمد نے کہا کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا ہر گز نہیں تھا، مداحوں کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔
1/2 – I wish to extend my sincere apologies to any person who may have taken offence from my expression of frustration which was unfortunately caught by the stump mic during yesterday's game against SA. My words were not directed towards anyone in particular and…
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) January 23, 2019
2/3 – I certainly had no intention of upsetting anyone. I did not even mean for my words to be heard, understood or communicated to the opposing team or the cricket fans. I have in the past and will continue in future to appreciate the camaraderie of my fellow cricketers from…
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) January 23, 2019
3/3 – …across the globe and will always respect and honour them on and off the field.
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) January 23, 2019
واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور پھلوکوایو کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔