تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دنیا کے آدھے سے زائد جوڑے شادی کے لیے آن لائن ملاقات کریں گے، تحقیق

نیویارک: آن لائن شاپنگ تو دنیا بھر میں مقبول ہے اب ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کے آدھے سے زائد جوڑے شادی کے لیے آن لائن ملاقات کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے امریکی ایحار منی اور ایمپریل بزنس کالج نے ایک تحقیق کی ہے جس کے مطابق 2035 میں دنیا کے آدھے سے زائد جوڑے شادی کے لیے آن لائن ملاقات کریں گے۔

اس ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ لندن میں 2037 میں پیدا ہونے والے بچوں کے والدین وہی ہوں گے جن کا آپس میں رابطہ انٹرنیٹ کے ذریعے ہوا ہوگا۔

ایحارمنی برتھ پروجیکشن نے قومی ادارہ شماریات سے رپورٹ کے لیے ڈیٹا اکٹھا کیا ہے کہ کس طرح انٹرنیٹ سماجی میل جول یا رابطوں کو تبدیل کررہا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق تقریباً ایک تہائی (32 فیصد) تعلقات وہ ہوں گے جن کا آغاز 2014 سے 2019 تک آن لائن ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 2004 سے 2015 تک آن لائن رابطوں سے بننے والے تعلقات صرف 19 فیصد تک ہی موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -