تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

مستونگ خودکش حملہ: سب کے پیچھے ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ

کوئٹہ: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا...

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...

پی ایف یو جے کی کال پر ملک بھر میں صحافی سراپا احتجاج،عماد یوسف کیخلاف جھوٹا مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ

کراچی : پی ایف یوجے کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کا احتجاج جاری ہے ، جس میں عماد یوسف سمیت دیگر صحافیوں کے کیخلاف جھوٹا مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی میڈیا کُش پالیسیوں کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک بھر کے صحافی شہر شہر سراپا احتجاج ہیں۔

ہیڈ آف نیوز اےآروائی عماد یوسف پر بے بنیاد مقدمات اور ارشد شریف کے قاتلوں کو بےنقاب نہ کرنے کے خلاف پریس کلبوں میں سیاہ پرچم لہرا دیئے گئے۔

کراچی میں پریس کلب پر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سینئرصحافی عماد یوسف، شاہد اسلم کیخلاف بے بنیاد مقدمات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

صحافیوں نے عماد یوسف پرجھوٹےمقدمےاورسزائےموت کی دفعات ، ارشدشریف کےقاتلوں کی عدم گرفتاری کی مذمت کی اور صحافی شاہداسلم کی گرفتاری کیخلاف بھی صحافیوں نعرے لگائے۔

صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے کہا کہ میڈیا کش پالیسیاں کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ماضی میں صحافیوں نے ہمیشہ آمروں کیخلاف بھرپور جدوجہد کی ، پی ڈی ایم سےدرخواست ہے سازشوں کا حصہ نہ بنیں۔

سعید سربازی کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور معاشی بدبحالی ہے ، آزادی صحافت پر لگائی گئی قدغن کو ختم کیا جائے۔

جبکہ جنرل سیکرٹری کراچی پریس کلب کا کہنا تھا کہ ملک گیر احتجاج حکومتی اقدامات کیخلاف ریفرنڈم ہے۔

کراچی پریس کلب پر صحافیوں نے عماد یوسف پر جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے لگائے۔

اس کے علاوہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب کے مختلف علاقوں میں صحافی احتجاج کر رہے ہیں، مظاہرہ کرنے والے صحافیوں نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے ہیں ، جن پرحکومت مخالف پالیسیوں کے خلاف نعرے درج ہیں۔

پنجاب کے شہر بہاولپور،بھکر،دنیاپور،خانیوال،جہانیاں کے تمام پریس کلب میں صحافی براردی نے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیا کش پالیسیاں واپس لی جائیں اور عماد یوسف کےخلاف انتقامی کارروائی کا سلسلہ فوری ختم کیا جائے۔

ٹھٹہ میں اےآروائی نیوز کے ڈائریکٹر ہیڈ عماد یوسف کیخلاف سنگین نوعیت کے مقدمے پر احتجاج کیا گیا اور صحافیوں نے موجودہ نظام کو کالا قانون قرار دےدیا۔

کوٹ ادو میں بھی پی ایف یوجےکی کال پر صحافی برادری نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عماد یوسف کیخلاف جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -