جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی ہدایت پر چیئرمین این ڈی ایم اے کا لاہور کے کرونا اسپتالوں کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کی ہدایت پر چیئرمین این ڈی ایم اے آئندہ منگل کو کراچی کا دورہ کرکے اسپتالوں میں درکار ضروریات کا جائزہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر لاہور کے تین کرونا اسپتالوں کا دورہ کیا، اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ایکسپو کرونا سینٹر میں 200 کم پریشر والے آکسیجن بیڈز مہیا کیے جائیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہا کہ 20 ہائی پریشر بائی پیپ بیڈز، 20 آئی سی یو وینٹی لیٹرز بھی مہیا کیے جائیں گے اور ریسکیو 1122 کو 15 مزید پورٹیبل وینٹی لیٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

چیئرمین این ڈی ای اے محمد افضل نے بتایا کہ 25 پورٹیبل وینٹی لیٹرز پہلے ہی بھجوائے جاچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی کے ایل ٹی آئی کو 30 کم پریشر آکسیجن بیڈز مہیا کریں گے اور بائی پریشر بائی پیپ اور 20 آئی سی یو وینٹیلیٹرز بائی پیپ، 20 لو پریشر بیڈز دئیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 آئی سی یو وینٹی لیٹرز بھی سوشل سیکورٹی اسپتال کو فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل آئندہ منگل کو کراچی کا بھی دورہ کرکے کراچی کے اسپتالوں کو درکار ضروریات کا جائزہ لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں