The news is by your side.

Advertisement

ہڑتال کا دوسرا روز، آئل ٹینکر کنٹریکٹرز نے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کردی

کراچی: آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشنز کی ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے، آئل ٹینکرز کی جانب سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل مکمل طور پر بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز گزشتہ روز سے ہڑتال پر ہے، ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے نہ ہونے تک اپنی ہڑتال برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئل ٹینکرزکنٹریکٹرزکو پیر کو مذاکرات کیلئے اسلام آباد طلب کرلیا گیا۔

صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہمارے مسائل حل نہیں ہورہے، آج سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل مکمل بندکی جارہی ہے، انکم ٹیکس میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں ہے۔

کنٹریکٹرز کے مطابق کرونا صورتحال میں انکم ٹیکس کو 3 فیصد کردیا ہے، یکم جولائی 2020ء سے لگائے گئے ٹول ٹیکس کو واپس لیا جائے، وائٹ آئل پائپ لائن کے آنے کے بعد ہمیں اس میں سرمایہ کاری سمیت کاروبار کی اجازت دی جائے، کمرشل لوڈنگ کو فی الفور بند کیا جائے۔

ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پرانے طرز کی گاڑیوں کے حوالے سے پالیسی واضح کی جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں