جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ریاض : جان کیری کی سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ سے ملاقات میں شام کی صورتحال سمیت جنگ بندی پر بات چیت کی گئی.

تفصیلات کے مطابق جان کیری کی ملاقات ویانہ میں روس، ایران سے مذاکرات سے پہلے کی گئی، جان کیری کا کہنا تھا کہ ان کی سعودی بادشاہ سمیت سعودی وزیر داخلہ اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں شام میں جنگ بندی سمیت دیگر امور پر بات کی گئی.

امریکہ، سعودی عرب سمیت مغربی ممالک شام میں باغیوں کی بشارالاسد کے خلاف سپورٹ کررہے ہیں،جبکہ بشارالاسد کو روس اور ایران کی فوجی حمایت حاصل ہے.

- Advertisement -

خلیجی سفارتکاروں کے مطابق سعودی عرب کو لگتا ہے کہ شاید امریکہ اپنے موقف میں لچک کا مظاہرہ کرے، جس میں اسد کامعاہدے کےتحت اقتدار چھورنا شامل ہے.

منگل کے روز امریکہ اور روس شام کی صوتحال پر ہونے والے اجلاس کی سربراہی کریں گے جس میں عرب لیگ اور پورپی یونین کے ممالک سمیت ترکی، چین اور ایرن شرکت کریں گے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں