بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عزیربلوچ کو کس کے حکم پر اسلحہ اور پیسہ دیا گیا؟ علی زیدی کا بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر علی زیدی نے پیپلز پارٹی پر لفظی نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ کتاب دی گھوسٹ وار میں شہید بے نظیر اور طالبان رابطوں کا ذکر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پر تاک تاک وار کیے، ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے حکم پر عزیر بلوچ کو اسلحہ اور پیسہ دیا گیا اور اس کام میں قادر پٹیل، یوسف بلوچ اور اویس ٹپی سہولت کار تھے۔

علی زیدی نے قومی اسمبلی میں عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ سنادی، وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ الذوالفقار نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ اغوا کرایا، کیا وہ دہشت گرد نہیں تھے؟

علی زیدی کے مطابق آصف زرداری کی بہن فریال تالپور نے نثار مورائی کو لگوایا، اس نے تین قتل کا اعتراف کرلیا، ایس پی رپورٹ میں سعید غنی کے بھائی کو منشیات فروشوں کا ساتھی بتایا گیا۔

وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی رہنماوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کے ایڈمنسٹریٹر بیس لاکھ آغا سراج درانی اور کروڑوں روپے فریال تالپور کو دیتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی کے پارلیمنٹ میں خطاب پر اپوزیشن اراکین احتجاجاً اجلاس سے واک آوٹ کرگئےَا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں