فیصل آباد: پنجاب میں پیش آیا انسانیت سوز واقعہ جہاں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو پھندا لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا جہاں باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا اور تھانے جاکر اپنی گرفتاری دے گی۔
بوڑھے باپ نے چالیس سالہ بیٹی کنیز کو محض اس لیے قتل کر دیا کہ علاقہ مکین اس سے متعلق شکاتیں کرتے تھے، جس کے بعد والد نے تیش میں آکر بیٹی کو پھندا لگا کر موت کی نیند سلا دیا، اور مدینہ ٹاؤں پولیس اسٹیشن جا کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
پنجاب میں غیرت کے نام پر بیوی کا قتل، شوہر گرفتار
دوسری جانب ملزم صدیق کا کہنا تھا کہ گھر میں ہمشہ لڑائی جھگڑے ہوتے تھے جس کے باعث کنیز اپنے شوہر سے ناراض ہو کر میکے آگئی تھی، تاہم علاقہ مکینوں کی جانب سے مسلسل شکاتیں ملنے پر بیٹی کی جان لی۔
واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقبل کر دیا گیا ہے، مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی۔
پسند کی شادی، خواہش ظاہر کرنے پر اہل خانہ نے لڑکی کو زندہ جلادیا
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پنجاب کے دار الحکومت لاہور میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو موت کے گھا اتار دیا بعد ازاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔