The news is by your side.

Advertisement

نیوٹاؤن تھانے کے قریب سوا کروڑ کی ڈکیتی، ملزمان فرار

کراچی : ڈکیتوں نے نیوٹاون تھانے کے قریب گھر سے سوا کروڑ روپے لوٹ لیے، مسلح ملزمان متاثرہ فیملی سے 110 تولے سونا بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کو ایک بار پھر ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جہاں آئے روز مسلح ملزمان معصوم شہریوں کو لوٹتے پھر رہے ہیں۔

نیو ٹاون تھانے کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں 5 مسلح ملزمان نے گھر سے سوا کروڑ روپے لوٹے ہیں، متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی اور 110 تولے سونا بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ فیملی نے بتایا کہ ملزمان نے گھر میں موجود کیش 6 لاکھ روپے لوٹے اور گھر میں رکھے تین ہزار ریال بھی لوٹ لیے۔

دوسری جانب کراچی علاقے عزیز آباد میں بھی مسلح ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی تاہم پولیس کے موقع پر پہچنے کے باعث واردات ناکام ہوگئی۔

پولیس کے پہنچتے ہی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، ڈکیتوں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نے فائرنگ کا تبادلہ کیا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ڈکیت سمیت 3 ڈکیت موٹرسائیکل اور موبائل فون چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں