پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ڈیڑھ لاکھ کرونا ویکسین، نیوزی لینڈ کا بڑا اقدام سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ولنگٹن: نیوزی لینڈ نے ادویہ ساز کمپنیوں سے ڈیڑھ لاکھ کروناویکسین کی خوراکیں خریدنے کا معاہدہ طے کرلیا، ویکسین ممکنہ طور پر اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں فراہم کی جائیں گی۔

غیرملکی خبرررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت نے ادویہ ساز امریکی کمپنی ‘پیفزر’ اور جرمن کمپنی ‘بائیوٹیک’ سے ویکسین خریدنے کا معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت 1.5 ملین کروناویکسین فراہم کی جائے گی، ویکسین حتمی تیاری کے بعد اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے اب تک معاہدے کی مالی شرائط کے حوالے سے نہیں بتایا، مذکورہ ویکسین حصول کے بعد تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو لگائی جائیں گی۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ دیگر کمپنیوں سے بھی ویکسین کے حصول کا معاہدہ طے کررہا ہے جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ولنگٹن حکومت نے تقریباً 5 ملین ویکسین حاصل کرنا کا مشن بنایا ہوا ہے۔

دنیا کروناویکسین کے حصول کے قریب پہنچ گئی

اس حوالے سے اگلے ماہ اعلانات ممکن ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں پیفرز اور بائیوٹیک کمپنی کو کروناویکسین کی تیاری میں نمایاں حیثیت حاصل ہے، اب تک ویکسین کے تجربات میں بھی کامیابیاں سامنے آرہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں