اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، 3 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹیل پاڑہ میں ہوٹل پر بیٹھے افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس سے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، اسپتال منتقلی کے دوران زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کاواقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے، موٹر سائیکل پر سوار ہیلمٹ پہنے 2 ملزمان نے فائرنگ کی، زخمی افراد نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس پر حملہ آور فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا اہلکار قمر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل میں تعینات تھا، جبکہ فائرنگ سے زخمی دیگر افراد کے نام فیضان، طاہر اور ارسلان ہیں۔

تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، موقع سے تیس بور اور نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں۔

کراچی : گرومندر پر 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج، 3 افراد زیرِ حراست

یاد رہے کہ دو روز قبل گرومندر پر 2 بھائیوں کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مختلف علاقوں سے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جمشید کوارٹر پولیس نے بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کیا، مقدمے میں 3 نامزد سمیت 7 ملزمان شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں