جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لاہور میں ایک دن کی دلہن کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں نئی نویلی دلہن کی گھر سے لاش برآمد ہونے پر خوشیوں کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا میں گھر سے ایک دن کی دلہن پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی، 32 سالہ سویرا کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی اور آج صبح کمرے سے لاش برآمد ہوئی۔

متعلقہ تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کو بھی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی جان بچانے کی سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق شبہ ہےدم گھٹنےکےباعث دلہن سویراکی موت ہوئی تاہم پوسٹ مارٹم کے بعدمزید حقائق سامنے آئیں گے۔

دلہن کی ہلاکت پر خوشیوں کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، عزیز و اقارب اپنی پیاری کی جدائی کے صدمے میں دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے اہل خانہ کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں