اشتہار

ون ڈے اسکواڈ: بلوچستان حکومت کا پی سی بی سے احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ پر بلوچستان حکومت نے پی سی بی پر تنقید کی ہے۔

قومی ٹیم میں بلوچستان کے کھلاڑی کو نظر انداز کرنے پر صوبائی حکومت نے پاکستان کرکٹ سے احتجاج کیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ حسیب اللہ کو پاکستان کپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا تھا لیکن انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ پی سی بی کا منفی رویہ بلوچستان کے عوام اور نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مایوس کن ہے ماضی میں بھی بلوچستان کےکھلاڑیوں کو نظرانداز کیا گیا، بلوچستان کے ٹیلنٹ کو کبھی بھی قومی سطح پر آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔

کیویز کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، ٹیم میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سلمان آغا، شاہ نواز دھانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاداب خان کو انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نیوزی ون ڈے سیریز کے مقابلے 9، 11 اور 13 جنوری کو شیڈول ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں