جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

لاہور: بارش کے باعث 2 مکانوں کی چھتیں گرنے سے بچی جاں بحق‘ 5 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو گھروں کی چھتیں گرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 14 افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بارش کے باعث ماڈل ٹاون لنک روڈ کے قریب چھت گرنے سے چھ سالہ افیفہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ سبزازار جی بلاک میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے 26 ٹریفک حادثات میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔

لاہوراورگرد ونواح میں طوفانی بارش‘چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں لاہوراور گردونواح کے علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں