تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

علم دشمنوں نے لائبریری کو خون آلود کردیا، افسوسناک واقعہ

اوٹاوا: کینیڈا کی مصروف ترین شاہراہ پر قائم عوامی لائبریری میں چاقو بردار شخص نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینڈا کے علاقے نارتھ وینکوور میں ہفتے کے روز  حملہ آوار  عوامی لائبریری میں اُس وقت داخل ہوا جب وہاں پر لوگ کتابوں کے مطالعے میں مصروف تھے۔

لائبریری میں موجود خاتون حملے میں شدید زخمی ہوئیں جو اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ دیگر پانچ افراد بھی چاقو لگنے سے زخمی ہوئے۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد لائبریری کو گھیرے میں لیا اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے جبکہ اُن لوگوں کی تلاش بھی شروع کردی ہے جنہوں نے واقعے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

کینیڈین پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو واقعے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 6 لوگ زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک خاتون دوران علاج دم توڑ گئیں۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی’ْ انہوں نے لکھا کہ شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments

- Advertisement -