صنعا: یمن میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی ایک آنکھ ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے البیضا کے شہر رداع میں بچے کی پیدائش ہوئی جس کی ایک آنکھ ہے، بچہ پیدائش کے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگیا۔
یمن کے الہلال الطلبی اسپتال میں جنم لینے والے اس بچے کے چہرے پر ایک آنکھ کا سوراخ اور ایک بصری رگ تھی۔
بچی کی تصاویر یمنی صحافی کریم زرعی نے شیئر کی جس میں بچے کی ایک آنکھ واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے سات گھنٹے بعد موت ہوگئی، جنگ سے تباہ حال یمن میں صحت کے حکام کی جانب سے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا نے تقریباً پانچ صدیوں میں صرف چھ ایسے کیسز دیکھے گئے، اس نوعیت کی پہلی پیدائش کا اندراج 1665 میں ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارت میں ’مینڈک‘ کی شکل والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش
واضح رہے کہ 7 مارچ کو بھارتی ریاست بہار میں خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا چہرہ مینڈک کی طرح نظر آتا تھا، نومولود کا سر، ہاتھ، کان، آنکھ، ناک بالکل مینڈک کی طرح تھے۔
نومولود کی پیدائش گروآتھانہ علاقے کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ہوئی تھی، پیدائش کے کچھ دیر بعد بچے کی موت ہوگئی تھی۔