تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

دماغی امراض سے نجات کیلئے حضرت محمد ﷺ کی یہ عادت اپنالیں

نیویارک : ماہرین نے دوپہر کو ایک گھنٹے کی نیند یا قیلولہ کو صحت کے لیے فائدہ مند قرار دے دیا، خاص طور پر یہ عادت دماغی امراض سے تحفظ دیتی ہے، قیلولہ یا دوپہر کو کچھ دیر سونا سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے۔

امریکن ہیلتھ ان ایجنگ فاؤنڈیشن کی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر دوپہر میں ایک گھنٹہ سونا صحت کیلئے بہت فائدے مند ہے، تحقیق کے دوران تین ہزار افراد کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ عادت نہ صرف انسان کی یاداشت بہتر دماغ بناتی بلکہ عمر بڑھنے سے بھی بچاتی ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ دوپہر میں ایک گھنٹے سونا دماغ کے لیے فائدہ مند ہے تاہم اگر یہ دورانیہ اس سے زیادہ یا کم ہو تو فائدے مند نہیں۔

محققین نے بتایا کہ جیسے جیسے عمر بڑھنے لگتی ہے تو دماغی کارکردگی میں کمی آنے لگتی ہے لیکن دوپہر کو سونے کی عادت ان افعال کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، جبکہ الزائمر یا دیگر امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ دوپہر میں ایک گھنٹے سونے کے عادی ہوتے ہیں، دوسروں کے مقابلے انکی یاداشت، ریاضی کے مختلف سوالات اور دیگر چیزوں کو زیادہ بہتر طریقے سے کرپاتے ہیں۔

چاق و چوبند بچوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ24 گھنٹوں میں11 سے 13 گھنٹے نیند لیں، بچوں کی دوپہر کے کھانے کے بعد ایک گھنٹے کی نیند ذہنی قوت بڑھاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -