افغانستان کے صوبے غور میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور زخمی افراد کو غور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
- Advertisement -
افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حادثہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران رونما ہوا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔
ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ دریا کے کنارے کے قریب دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ارد گرد لوگ جمع ہیں۔