منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ویڈیو: موٹر سائیکل سوار نوجوان کیساتھ خوفناک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کیرالہ میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آگیا جس کی وجہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کر دہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 22 سالہ نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک پہاڑ سے ایک بڑا پتھر رینگتا ہوا آیا اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔

یہ واقعہ رواں ماہ کی 16 تاریخ کو کیرالہ کے ضلع ملاپورم  پر پیش آیا جس میں نوجوان کی جان چلی گئی۔

واقعے کی ویڈیو ایک سیاح کے کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی جو ہلاک ہونے والے نوجوان کے پیچھے اپنی موٹر سائیکل پر وہاں کے مناظر کی عکس بندی کر رہا تھا۔

پہاڑ سے گرنے والے پتھر کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سمیت کھائی میں جا گرا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایک درخت ٹوٹا جس کے باعث پتھر رینگتا ہوا سڑک کی جانب آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں