اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ڈاکٹر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس نے ابتدائی شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی میں دو ملزمان نے الیکٹرانکس کی دوکان پر فائرنگ کرکے چالیس سالہ یار محمد کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ قتل کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں، مقتول کا تعلق افغانستان سے تھا جو کراچی میں کافی عرصے سے قیام پذیر تھا اور الیکٹرانک اشیاء کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق وہ الیکٹرانکس اشیاء کا تاجر تھا اور الیکٹرانک سامان قسطوں پر دیا کرتا تھا تاہم اس حوالے سے کبھی کسی قسم کا جھگڑا کرتے نہیں دیکھا گیا۔

دوسری جانب سے شاہراہ فیصل پر فائن ہاؤ س کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر گلفام شدید زخمی ہوگئے ہیں ریسکیو ادارے نے زخمی ڈاکٹر کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اسی طرح لانڈھی کے علاقے میں چاول گودام کے قریب نا معلوم افراد نے گولی مار کر ایک شخص کو زخمی کردیا ہے، زخمی شخص کی شناخت رضا کے نام سے ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں