کراچی : ساحلی پٹی پر اہلیہ کے ہمراہ بیٹھے شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، مقتول کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس فیز ایٹ کی ساحلی پٹی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کی شناخت چھبیس سال کے عدنان کےنام سے ہوئی، ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ مقتول عدنان اپنی اہلیہ کے ساتھ ساحل پٹی پر بیٹھا تھا کہ ملزمان نےعدنان کو سر پر 2 اور کندھے پر ایک گولیاں ماری، جس سے عدنان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی، مقتول کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
،ایس پی کلفٹن عزیراحمد نے کہا کہ مقتول کی گاڑی ساحل تھانے منتقل کردی گئی اور تفتیش جاری ہے، واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے یا کچھ اور تحقیقات کر رہے ہیں۔
ریسکیوذرائع کے مطابق مقتول کے اہلخانہ لاش بلوچستان لے کر روانہ ہوگئے۔