میلبرن: آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں چاقو کے وار سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کردیا، ملزم زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔
حملے کے بعد پولیس نے متاثرہ علاقے کو لوگوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا، پولیس کے مطابق تین افراد کو چاقو کے حملے میں زخمی کیا گیا جس میں سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
حملے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی حملہ آور کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
@abcmelbourne #bourkest source from wechat pic.twitter.com/PiHjr6UzJ1
— windix (@windix) November 9, 2018
پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ابھی تک اس واقعے میں دہشت گردی کا کوئی تعلق نظر نہیں آرہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی۔
وکٹوریا پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو ابتدائی طور پر ایک کار میں آگ لگنے کی رپورٹ ملی تھی، ایک شخص کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرکے پولیس کی نگرانی میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔
حملہ آور کی عمر 31 برس بتائی گئی ہے جبکہ اس کا تعلق صومالیہ سے ہے اور وہ میلبرن میں رہائش پذیر تھا۔