بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کورنگی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی میں ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی سڑکوں پر لٹیرے راج کر نے لگے، اسٹریٹ کرمنلز شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں، سنسان سڑک ہی نہیں مصروف روڈ پر بھی لوگوں کو سر عام لوٹ لیتے ہیں۔

شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں اچانک تیزی آگئی، لٹیروں نے مزاحمت کرنے والوں کو قتل کرنا بھی شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ دیر قبل کورنگی ڈیڑھ نمبر میں مرغی کی دکان پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نیتجے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ایک زخمی دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اسلم کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں