کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں چاقو بردار افراد نے مسجد پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مسجد کے امام جاں بحق اور تین نمازی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں پیش آیا جہاں چاقو بردار تین افراد نے اچانک عبادت میں مشغول نمازیوں پر حملہ کر دیا، حملہ آور نے چاکو کے وار سے مسجد کے امام کو موقع پر ہی شہید کر دیا جبکہ تین افراد اس حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
ڈربن کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں مسجد کے امام خون سے لہو لہان ہوگئے تھے، بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ جانبر نہیں ہوسکے، علاوہ ازیں اس حملے میں تین افراد زخمی ہیں جنہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی جاری ہے تاہم حالت غیر ہے۔
برلن میں انتہاپسندوں نےمسجد پرحملہ کرکےآگ لگادی
مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور تینوں افراد کے گلے کاٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ فرار ہونے سے قبل ملزمان نے آتش گیر مادہ چھڑک کر مسجد کو شہید کرنے کی کوشش بھی کی جس کے باعث مسجد کا بڑا حصہ متاثر ہوا۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ کیوں کیا گیا اور اس کے پیچھے کیا محرکات ہیں یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا البتہ تحقیقات کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گے اور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
امریکہ میں نمازفجر کےدوران مسجد پر بم حملہ
واقعے سے متعلق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حملہ آور بندوقوں اور چاقوؤں سے لیس تھے، جنہوں نے اچانک نمازیوں پر حملہ کر دیا، جس کے باعث زخمی افراد کے چہرے اور لباس خون سے تر ہوگئے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔