بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ، ایک رکن شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں  گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں  عملے کا ایک رکن شہید ہوگیا  جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کےہیلی کاپٹرکو آپریشنل پرواز  کے دوران بحیرہ عرب میں حادثہ پیش آیا ، حادثے میں ہیلی کاپٹرعملے کے ایک رکن نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر معمول کی آپریشن پرواز پر تھا کہ بحرہ عرب میں حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے بعد امداد ی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔

ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یاد رہے رواں سال جون میں پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز نے شمالی بحیرہ عرب میں ڈوبنے والی ایرانی کشتی کے عملے کو بچا لیا تھا، پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نصر نے بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مدد فراہم کی تھی۔

بچ جانے والے افراد نے بہترین پیشہ ورانہ انداز میں بروقت ریسکیو آپریشن انجام دینے پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

یاد رہے مئی 2015 میں پاک فوج کے ایم 17 ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کے سبب گلگت کے علاقے نلترمیں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں دو پائلٹس اور چیف انجینئر شہید جبکہ 6 غیرملکی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

جن میں ناروے کے سفیر،فلپائن کےسفیر اور ان کی اہلیہ اور ملائشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں