پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

برطانیہ میں ایک کروڑ افراد کو ویکسین لگا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملک میں ایک کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی۔

برطانوی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ ویکسینیشن مہم میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، برطانیہ نےدنیامیں سب سے پہلے شہریوں کو ویکسین لگانا شروع کی۔

- Advertisement -

برطانوی وزیراعظم نے کیپٹن ٹام مور کو خراج تحسین پیش کرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے گزارش ہے شام 6 بجے سرٹام مور کیلئے تالیاں بجائیں۔

جنگ عظیم دوم کے ہیرو کیپٹن سر ٹام مور کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ والد کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

کیپٹن ٹام مور گیارہ دسمبر کو چار ہفتوں کی چھٹیاں گزارنے بارباڈوز گئے تو سوشل میڈیا پر اُن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ناقدین کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کرونا قوانین (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کی ہے۔

اہل خانہ نے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ جب کیپٹن ٹام نے جب بارباڈوز سفر کیا تب اُن کے شہر میں دوسرے درجے کا لاک ڈاؤن نافذ تھا، بیرونِ ملک روانگی کے بعد وہاں تیسرے درجے کا لاک ڈاؤن نافذ کیا۔

میڈیکل ٹیم نے گھر پر اُن کا علاج جاری رکھا اور مزید طبعیت بگڑنے پر اکتیس جنوری کو اُنہیں ہسپتال منتقل کیا تھا، جہاں زیر علاج رہے اور 2 فروری کو دار فانی سے کوچ کرگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں