بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا ایک اور پائلٹ کورونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کے ایک اورپائلٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں رہائش پذیر پائلٹ کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی ایم میڈیکل سروس پی آئی اے نے ایک اورپائلٹ میں کوروناٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی اور کہا پائلٹ 2اپریل کو کراچی سے ٹورنٹو کی خصوصی پروازلے کر گیا تھا۔

جی ایم میڈیکل سروس پی آئی اے کا کہنا تھا کہ خصوصی پرواز 8اپریل کوٹورونٹوسےواپس اسلام آبادپہنچی تھی، پائلٹ اسلام آبادکےنجی ہوٹل میں رہائش پذیر تھا،ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

جی ایم میڈیکل سروس نے مزید بتایا کہ پائلٹ کا پہلا ٹیسٹ مثبت آیا،دوسرا ٹیسٹ آج رات ہوگا۔

یاد رہے اس سے قبل قومی ائیرلائن ( پی آئی اے ) کے دو پائلٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ،دونوں پائلٹ گزشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آئے تھے، متاثرہ پائلٹس کو اسپتال کےآئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیا تھا۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکےدونوں پائلٹس کواسپتال کےآئسولیشن وارڈمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ پائلٹ سمیت پانچ افراد کئی روزسےٹورنٹومیں پھنسے ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں