اسلام آباد: شہراقتدار میں قائم ہے دنیا کا سب سے بڑا بک اسٹورجہاں سے کتابوں کے مداح دنیا جہاں میں چھپنے والی کتابیں آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔
سعید بک بینک ابتدائی طورپرپشاورمیں 1955 میں سعید جان قریشی نے قائم کیا تھا جہاں اسے افغان جنگ ککے زمانے میں غیر ملکیوں کی آمد کے سبب ترقی کے بے پناہ مواقع ملے۔
سعید بک بینک کی اسلام آباد برانچ کا افتتاح 1985 میں کیا گیا جس کے جنرل مینجراحمد سعید ہیں اورانہوں نے اپنے ادارے کو وسعت دینے میں موثرکردارادا کیا۔
یہ بک اسٹور42 ہزاراسکوائرفٹ پر واقع تین ممنزلہ عمارت ہے جہاں زیادہ تر انگریزی زبان کی کتابوں کا وسیع و عریض ذخیرہ موجود ہے۔
اسٹورمیں دو لاکھ کے لگ بھگ کتابیں ڈسپلے پر آویزاں کی گئی ہیں جبکہ گودام میں موجود کل کتابوں کی تعداد چالیس لاکھ سے زیادہ ہے۔
سعید بک بینک کی شہرت کا سبب اصلی کتابوں کی فروخت ہے اوریہاں بیشترنئی اور بیسٹ سیلرکتابیں میسرہیں اور اسکے علاوہ سی ڈیز، میگزینز اور جریدوں کا بھی انتہائی ضیخم ذخیرہ ہے۔
اسٹور کے موجودہ مالک احمد سعید نے ایک غیر ملکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ان کے والد کبھی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کرپائے تاہم پڑھنے کے لئے ان کے شوق نے انہیں اس مقام پر پہنچایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کتابوں کو پڑھنے کا شوق ختم نہیں ہوا اورلوگ آج بھی اچھی کتابیں پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے اسٹور سے متعلق دلچسپ واقعات سناتے ہوئے کہا کہ اکثراوقات ایسا ہوتا ہے کہ لوگ آتے ہیں اور ایسی کتابوں کی قیمت ادا کرنا چاہتے ہیں کہ جو انہوں نے بچپن میں ہمارے یہاں سےچرائیں تھی۔
احمد سعید کے مطابق ان کے والد سعید جان قریشی بچوں کے کتابیں چرانے کے عمل کو پسند کرتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ مستقبل کی سرمایہ کاری ہے اور پڑھنے کا یہی شوق ان بچوں کومستقبل میں ہمارا گاہک بنائے گا۔
پاکستان جہاں عمومی طور پرسمجھا جاتا ہے کہ کتابوں کو پڑھنے کا شوق زوال پذیرہے دن کے سب سے بڑے بک اسٹورز میں سے ایک کا کامیابی کے مراحل طے کرنا اس امر کی غمازی ہے کہ کتاب بینی کا شوق آج بھی اپنی جگہ موجود ہے بلکہ اس میں اضافہ ہوا ہے۔