تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم نے آنحضرتﷺ سے متعلق فرانسیسی مفکر کے الفاظ کو پسندیدہ قرار دے دیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی مفکر کی جانب سے آنحضرتﷺ کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق خیالات کو پسندیدہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آنحضرتﷺ سے متعلق فرانسیسی مفکر کا قول شیئرکردیا ، جس میں فرانسیسی مفکرالفانسے نے شاندار الفاظ میں آنحضرتﷺکو خراج تحسین پیش کیا۔

عمران خان نے پیغام میں کہا کہ اٖلفانسے کے حضرت محمدﷺسے متعلق الفاظ میرے پسندیدہ ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے خاکوں کے معاملے پر مسلم ممالک کےسربراہان کو خط لکھا تھا ، جس میں اس معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی وجہ سےآج ہماری امہ میں تشویش پائی جاتی ہے، مغربی دنیابالخصوص یورپ میں نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہےان ممالک کی قیادت ہماری نبیﷺ سےمحبت سمجھنےسےقاصرہیں، یہی وجہ ہے کہ خطرناک عمل اور ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نبیﷺ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے ردعمل کو جنم دیتاہے، وقت آگیا ہے مسلم لیڈران نفرت،انتہاپسندی کا ماحول ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں، مسلم امہ متحد ہو کر دنیا کو واضح پیغام دے۔

Comments

- Advertisement -