منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

تیرامیل: سی ٹی ڈی کی کارروائی، خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : دشت کے علاقے تیرامیل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق، فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے تیرامیل میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے، ایک دہشت گرف نے کمپاؤنڈ سے نکل کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی جسے انتہائی زخمی حالت میں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے علاقے تیرا میل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تھا جو مکمل ہوچکا ہے۔


کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3 اہلکار شہید


یاد رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

نامعلوم مسلح ملزمان سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 مئی کو کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی مین 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال 28 فروری کو کوئٹہ کےعلاقے درویش بلیلی میں زور دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے۔


کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 4 اہلکار شہید


واضح رہے کہ 14 فروری 2018 کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں