تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امریکی شہری کا جاپانی نوڈلز کھانے کا عالمی ریکارڈ

واشنگٹن : امریکی شہری نے تین منٹ میں ایک ہزار ایک سو چھیاسٹھ گرام نوڈلز کھاکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

دنیا بھر میں ایسے لوگ کثرت سے پائے جاتے ہیں جنہیں منفرد اور انوکھے کام کرنے کا شوق جنون کی حد تک ہوتا ہے اور انہیں کاموں کی بنیاد پر وہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک انوکھا کام امریکی شہری جیرمی لینگ نے بھی کیا ہے، امریکی شہری جیرمی لینگ نے جاپان کے روایتی نوڈلز 3 منٹ میں کھاکر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی ہے۔

امریکی شہری نے 1 ہزار 166 گرام نوڈلز سے بھرا ہوا پیالہ 3 منٹ کے مختصر سے وقت میں صاف کردیا, یہ تعداد کسی بھی ریستوران میں 10 پیالوں کے برابر بنتی ہے جو جیرمی نے تین منٹ میں اکیلے چٹ کرلیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 800 گرام جاپانی نوڈلز کھانے کا عالمی ریکارڈ‌ تھا جسے اب امریکی شہری جیرمی لینگ نے توڑ دیا ہے.

Comments

- Advertisement -