جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

پیاز کی اقسام، ویڈیو نے صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے اس کے بغیر کسی پکوان کی تیاری تقریباً ناممکن ہے، سوشل میڈیا پر اس کی مختلف اقسام سے متعلق ویڈیو نے صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

پیاز وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک بھرپور ذریعہ ہے اس کی مختلف اقسام نظر، تلخی، مٹھاس، بناوٹ اور ذائقے میں فرق رکھتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پیاز کی پانچ مختلف اقسام اور ان کے استعمال کی وضاحت کی گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص نے مختلف اقسام کی پیاز کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

- Advertisement -

Articles

اس کا کہنا تھا کہ پیاز کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو اس بات کا علم ہو کہ آپ کس قسم کی پیاز خرید رہے ہیں کیونکہ پیاز کی مختلف اقسام نظر، تلخی، مٹھاس، بناوٹ اور ذائقے میں فرق رکھتی ہیں۔ کسی بھی اچھے باورچی کے لیے پیلے پیاز اور میٹھے پیاز میں فرق سمجھنا بہت ضروری ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ پیلا پیاز سب سے زیادہ ذائقے دار ہوتا ہے اور کچا کھانے کے قابل نہیں ہوتا، لیکن سخت گرمی میں اس کا ذائقہ اور بناوٹ تبدیل ہو جاتی ہے، یہ آپ کے ہر قسم کی کھانوں کے لیے بہترین چیز ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cory Rodriguez (@healthwithcory)

سفید پیاز زیادہ خستہ اور تیز ذائقہ والی ہوتی ہے جو پاستا، اسٹر فرائی کے لیے بہترین ہے۔

میٹھی پیاز سے متعلق اس نے بتایا کہ اس کی موٹی تہوں کی وجہ سے یہ شوربے والے سالن اور خاص طور پر فرائی کرنے کے لیے بہترین ہے۔

سرخ پیاز سب سے نرم ذائقہ رکھتی ہے، یہ یا تو گرل کرنے کے لیے بہترین ہے کیونکہ یہ خشک نہیں ہوتا، یا اسے کچا ہی استعمال کریں جیسے کہ سینڈوچ میں اور اچار کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

ہرا پیاز زیادہ تر گارنش ٹاپنگ کے طور پر استعمال ہوتا ہے، یہ سوپ اور اسٹر فرائی کے لیے بہترین ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد کے تبصروں سے انداز ہوا کہ ان کو پیاز کی اقسام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بس جو پیاز اچھے اور سستے ریٹ میں مل جائے اسی سے کھانا بنا لیتے ہیں۔

سرخ پیاز

ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں اس پیاز سے کھانا بناتا ہوں جس کی سیل لگی ہو، ایک اور نے کہا، کہ میں صرف سب سے سستا پیاز خریدتا ہوں۔

ایک صارف نے بتایا کہ ہم ہر چیز کے لیے سرخ پیاز استعمال کرتے ہیں کیونکہ سرخ پیاز ہر چیز کے لیے بہترین ہے۔

کیا آپ اپنے کھانوں میں مختلف قسم کے پیاز استعمال کرتے ہیں یا سلاد، سوپ اور شوربے والے پکوانوں کے لیے پیاز کی صرف ایک ہی قسم استعمال کرتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں