جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

پاکستان میں پہلی بار آن لائن ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز 18 جون سے ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی‌: پاکستان میں پہلی بار آن لائن ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز اٹھارہ جون سے ہوگا،ملک کے نو ایئر پورٹس سمیت پرائیوٹ ائیرپورٹ پر بھی سروس میسر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار آن لائن ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز اٹھارہ جون سے ہوگا، ایئر ٹیکسی سروس کے ذریعے دور افتادہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پرآمد ورفت ممکن ہوسکے گی۔

ملک کے نو ایئر پورٹس سمیت پرائیوٹ ائیرپورٹ ، رحیم یارخان اور بلوچستان کے لئے بھی سروس میسر ہوگی۔

- Advertisement -

اسکائی ونگزایوی ایشن دنیا کی منفرد سروس کو پاکستان میں متعارف کروا رہی ہے، سی او او اسکائی ونگزایوی ایشن عمران اسلم خان کا کہنا تھا کہ ڈی اے 40 ڈائمنڈ سیریز ماڈل کے جہاز کالیز پر معاہدہ ہوگیا، سنگل انجن جہاز میں بیک وقت 4 مسافروں کی گنجائش ہے۔

عمران اسلم خان نے کہا تھا کہ کہ ایریل ٹور کے ذریعے کراچی سے دیہی سندھ تک سروس دی جائے گی، بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں تک سروس حاصل کی جا سکے گی، 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والا جہاز جرمن ساختہ ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ طیارے کی سروس کیلیے ایپ متعارف کرائی جائے گی، گوادر کا سفر پونے 3 گھنٹے جبکہ نواب شاہ سوا گھنٹے میں پہنچ سکے گا، اسکائی ونگز ایمبولینس سروس، ون ڈے پائلٹ اور تربیت پہلے سے کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں