ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

آن لائن بائیک رائیڈر قیمتی لیپ ٹاپ لے کر فرار، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے شہری آن لائن بائیک سروس سے بھی ہوشیار رہیں، رائیڈر نے قیمتی سامان پکڑا اور رفو چکر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے میں صابر جان نامی ایک شہری نے آن لائن بائیک بک کروائی اور محمد علی نامی رائیڈر کو فون کے ذریعے اپنے گھر سے لیپ ٹاپ لانے کا کہا۔

آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر بےایمانی کرتے ہوئے صابر جان کے گھر سے منگوایا گیا لیپ ٹاپ لے کر فرار ہوگیا، شہری نے اپنی مدد آپ کے تحت کافی بھاگ دوڑ کے بعد ملزم گرفتار کروا دیا۔

- Advertisement -

متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ ڈرائیور نے گھر سے لیپ ٹاپ اٹھایا اور مجھے پہنچانے کے بجائے اسے لے کر غائب ہوگیا،محمد علی نامی رائیڈر نے اپنا موبائل فون بھی بند کردیا تھا۔

صابر جان نے پولیس کو بتایا کہ میں نے باربار کمپنی سے ملزم کو پکڑنے کی اپیل کی لیکن انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنی کے پاس اپنے ملازمین کا ماضی کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں، بعد ازاں سچل پولیس نے مقدمہ درج ہوتے ہی ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں