جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کراچی : آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے حیدرآباد کے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کے کراچی میں قتل ہونے کے واقعے میں جائے وقوعہ کے اطراف کی جیوفینسنگ شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے کراچی میں قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،تفتیشی افسران نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے اطراف کی جیوفینسنگ شروع کر دی گئی اور گاڑی میں لگے ٹریکرسے بھی مدد لی جارہی ہے۔

تفتیشی افسران کا کہنا تھا کہ کار کی ٹریکر کمپنی سے بھی رابطے میں ہیں، شاہ زیب نے کراچی آتے ہوئے ایک ہوٹل پر گاڑی 10 منٹ روکی، ہوٹل اسٹاف سے بھی گاڑی میں موجود افراد سے متعلق پوچھا گیا ہے، جائے وقوعہ سے اسی ہوٹل کی کی چین ملی تھی، اس کی چین میں شاہ زیب کے اپنے گھر کی چابی تھی۔

- Advertisement -

پولیس حکام نے بتاہا کہ جس فیملی کو شاہ زیب کورنگی چھوڑنے آیا تاحال اس سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب کراچی میں قتل ہونے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب انصاری کی نماز جنارہ ادا کردی گئی ہے، مقتول کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا کوٹری سے کورنگی مسافر لےکر آیاتھا، شاہ زیب کو دوسری سواری گلزار ہجری کی ملی تھی۔

والد کا مزید کہنا تھا کہ رات میں بیٹےکا موبائل فون بندجارہاتھا،کارٹریکربندکرادیاتھا، بیٹے کی لاش صفوراچورنگی کےقریب جھاڑیوں سےملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں