ہائر ایجوکیشن کمشین نے جامعات میں آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ یونیورسٹرز پر چھوڑ دیا۔
ایچ ای سی کے مطابق یونیورسٹیز اپنی صلاحیت اور سہولت کے مطابق امتحان لیں، جامعات کو واضح کر دیا کورونا کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائیں۔
ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ آن کیمپس امتحان کورونا ایس اوپیر پر عملدآمد کی صورت میں لیا جائے جب کہ آن لائن امتحان میں طلبہ کےجواب اور نیٹ سے مواد کو جانچا جائے۔
ایچ ای سی نے یہ بھی فیصلہ بھی جامعات پر چھوڑا ہے کہ جہاں زبانی امتحان کی ضرورت پڑےوہ بھی لیا جائے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور اسٹیک ہولڈرز سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مشاورت کیا۔
‘ آن لائن امتحانات کا معاملہ ایچ ای سی کا ہے، عدالت اس میں کچھ نہیں کر سکتی’
اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز، ایس او پیزپر عملدرآمد صورتحال پربریفنگ دی گئی اور اسٹیک ہولڈرز سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
این سی اوسی نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
یاد رہے 15 جنوری کو این سی او سی کے اجلاس میں 9 ویں سے 12ویں تک کے تعلیمی ادارے 18جنوری سے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکولز کھولنے کے فیصلے میں ایک ہفتے کی توسیع کردی تھی۔
شفقت محمود نے کہا تھا کہ یکم سے 8ویں جماعت کے تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یونیورسٹیز اوردیگر تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھولیں گے۔