دبئی: مفت آن لائن گیمز کھیلنے کے شوقین افراد ہوجائیں ہوشیار! کیونکہ بعض ایپس مفت گیمز فراہمی کی آڑ میں آپ کی پرائیویسی اور ڈیٹا چوری کررہی ہیں۔
مفت موبائل ایپلی کیشنز استعمال کرنے میں محتاط رہیں، خصوصاً ویڈیو گیمز والی ایپس میں دی گئی ہدایات اورعبارت کا بغور جائزہ لیں پھر اسے اپنی مرضی اور سہولت سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
آن لائن ڈیٹا چوری کے حوالے سے دبئی پولیس نے بھی صارفین کو رہنمائی فراہم کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فری آن لائن گیمز کی بعض ایپس ڈیٹا چوری کررہی ہیں۔
Most “Free” online games make profit through collecting and exploiting personal information thus violating your privacy, so be careful and spread awareness among your family members.#YourSecurityOurHappiness #SmartSecureTogether#DubaiPolice #DPAwareness pic.twitter.com/mmUA9DyPrV
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) December 7, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرشیئر کی گئی پوسٹ میں دبئی پولیس نے ڈیٹا چوری کرنے والے گیمز کی نشاندہی کی ہے اور بتایا ہے کہ بعض مشہور ایپس ڈیٹا جمع کرکے نہ صرف رازداری کی خلاف ورزی کررہی ہیں بلکہ صارفین کے ذاتی معلومات کی رسائی سے منافع بھی کمارہی ہیں۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ صارفین احتیاط سے کام لیتے ہوئے اپنے اہل خانہ اور دوست احباب کو اس میں متعلق آگاہی فراہم کریں۔