اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں دن دیہاڑے آن لائن منی ٹرانسفر شاپ لوٹ لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی میں دن دیہاڑے آن لائن منی ٹرانسفر شاپ لوٹ لی گئی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی، مسلح ملزمان رقم اور دکان پرموجودکئی موبائل کر لوٹ کر فرار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس ہیں اور شہر بھر میں دن دیہاڑے وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، نارتھ کراچی آن لائن منی ٹرانسفر شاپ لوٹ لی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ مسلح ملزمان کیش کاؤنٹر سے رقم اور دکان پر موجود کئی موبائل کر فرار ہو گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو مسلح ملزمان کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں