اشتہار

آن لائن آرڈر، صارف کو کتنے سال بعد پارسل موصول ہوا!

اشتہار

حیرت انگیز

آن لائن خریدار جیسے ہی ‘آرڈر’ پر کلک کرتے ہیں تو ان کی خواہش ہوتی ہے انھیں انتظار کا مشکل وقت بالکل بھی نہ کاٹنا پڑے اور جلد سے جلد ان کی مطلوبہ چیز ان کے ہاتھوں میں آجائے۔

تاہم بعض دفعہ آن لائن آرڈر صحیح معنوں میں صارف کو انتظار کا ایسا مزہ چکھاتے ہیں کہ یہ گھنٹوں اور دنوں سے نکل کر ہفتوں تک پہنچ جاتا ہے، مگر دہلی میں ایک شخص کے لیے یہ انتظار جیسے صدیوں پر محیط ہو گیا، جسے آرڈر کرنے کے چار سال بعد اس کا مطلوبہ پارسل موصول ہوا!

جی ہاں دہلی میں رہنے والے نتن اگروال نے خود اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے اس بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا، انھوں نے لکھا کہ کبھی امید نہیں چھوڑنی چاہیے مجھے علی ایکسپریس کی جانب سے یہ پارسل موصول ہوگیا ہے جس کا آرڈر میں نے 2019 میں دیا تھا! انھوں نے سوشل میڈیا پر مذکورہ پیکٹ کی تصویر بھی اپ لوڈ کی جس پر درج مئی 2019 کے مہینے کی تاریخ دیکھی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

 

واضح رہے کہ سیکیورٹی ایشوز کی بنا پر چین سے تعلق رکھنے والی ملٹی نیشنل آن لائن کمپنی علی ایکسپریس پر 2020 کے بعد سے بھارت میں پابندی عائد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں