اشتہار

آن لائن لون ایپ: ’قرض کی ادائیگی کیلیے گھر کا پورا سامان بیچ دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں آن لائن لون ایپس کے ذریعے قرض حاصل کرنے والوں کو جال میں پھنسایا جاتا ہے اور قرض واپس نہ کرنے پر فیملی کی تصاویر اور کال ریکارڈ لیک کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سرِ عام‘ کی ٹیم نے آن لائن لون ایپس میگا اسکینڈل کو بے نقاب کر دیا جس نے قرض لینے والوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں۔

متاثرہ شہری بلاول نے سرِ عام کی ٹیم کو بتایا کہ میں نے آن لائن لون ایپ کے ذریعے 91 دنوں کیلیے 10 ہزار روپے کا قرض لیا جس کے ایک ہفتے بعد مجھے بلیک میل کیا جانے لگا۔

- Advertisement -

بلاول نے بتایا کہ جب میں نے قرض کیلیے اپلائی کیا تو مجھے 91 دن کا وقت ملا لیکن جب رقم ہاتھ آئی تو ساتویں دن سے مجھے بلیک میل کیا گیا کہ قرض واپس کرو، ایک ہفتے میں مجھے پر 5 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔

’قرض کیلیے اپلائی کرنے سے قبل اہل خانہ یا کسی دوست کا نمبر مانگا جاتا ہے اور آپ کی تصویر بھی لیتے ہیں۔ پھر فون کی پوری تفصیلات چرا لی جاتی ہے۔ میں نے 91 کیلیے 10 ہزار قرض لیا اور 7ویں دن ہی مجھے پریشان کیا گیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ میری تصویر کو ایڈٹ کر کے دھمکی دی گئی کہ یہ پورے خاندان کو بھیج دیں گے، لون ایپ کا نام Cash Bazar App تھا، فون پر بہت بدتمیزی سے بات کرتے ہیں، میں نے ایف آئی اے کو درخواست دی ہے، قرض کے پیچھے گھر کا تقریباً سارا سامان فروخت کر چکا ہوں۔

’میں نے جو 10 ہزار کا قرض لیا تھا اس سے زیادہ جرمانہ ادا کر چکا ہوں جو دھوکے سے مجھ پر لگایا گیا۔ لون ایپ باہر سے آپریٹ کی جا رہی ہیں لیکن ان کے کال سینٹر پاکستان میں ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں