پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) نے پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ای-آکشن ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
جس سے شہریوں کو اپنے گھروں میں آرام سے گاڑیوں کی پرُکشش نمبر پلیٹوں کی بولی لگانے کے قابل بنایا گیا ہے۔
- Advertisement -
اس اقدام کے لیے رجسٹریشن کا عمل 31 دسمبر 2024 تک کھلا رہے گا۔
ای-آکشن سسٹم کے ذریعے موٹر سائیکل اور موٹر کار نمبر پلیٹس دونوں کی نیلامی کی جائے گی جس میں کامیاب بولی لگانے والے نیلامی کے نتائج اور تفصیلات براہ راست ای-آکشن ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ’ای آکشن ایپ کے ذریعے شہری اب آن لائن رجسٹر ہو سکتے ہیں اور بولی کے عمل میں آسانی سے حصہ لے سکتے ہیں تاکہ اپنی پسند کی گاڑیوں کے نمبرز کو محفوظ کر سکیں۔