بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کرنیوالا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گلستان جوہرمیں بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن رائیڈر کو قتل کرنیوالے کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار ہوگیا ہے جبکہ اس سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، قتل کا یہ واقعہ 13 دسمبر 2024 کو منور چورنگی پر پیش آیا تھا۔

شعیب میمن نے بتایا کہ کورنگی کا فہد حسین رائڈ کا انتظار کررہا تھا، 2 ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی، فہد نے پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے گولی ماردی،

- Advertisement -

ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا تھا کہ دوسری کارروائی کے دوران ڈیفنس سے ملزم سعد رفیق کو گرفتار کیا گیا، ملزم کا گروہ ڈکیتی کے دوران شہریوں کو قتل کردیتا تھا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

شعیب میمن کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف درخشاں اور سول لائن ضلع راولپنڈی میں بھی مقدمات درج ہیں، دونوں گرفتار ملزمان کےخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں