اشتہار

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع، قیمت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگی۔

راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جن کے ٹکٹس کی کم سے قیمت بالترتیب 500 اور 300 روپے رکھی گئی ہے۔

- Advertisement -

کراچی میں پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری تین میچز کھیلے جائیں گے۔ شہر قائد میں شیڈول ون ڈے میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 250 جب کہ زیادہ سے زیادہ ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے گزشتہ شب پاکستان پہنچ چکی ہے۔

سیریز کا آغاز 14 اپریل سے لاہور میں ہوگا۔ ابتدائی تین ٹی 20 میچز کھیلنے کے بعد دونوں ٹیموں راولپنڈی کے لیے اڑان بھریں گی جہاں مختصر دورانیے کی سیریز کے دو میچز اور ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز کا اختتام کراچی میں ہوگا جہاں تین ون ڈے میچز شیڈول ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں