11.5 C
Dublin
منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل شاندار کارکردگی مگر کھلاڑی تاحال پیسوں سے محروم!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر کھلاڑی تاحال پیسوں سے محروم ہیں۔

اے آر وائی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق اولمپیئن ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ شاندار پرفارمنس کے باوجود ان کھلاڑیوں کا والی وارث کون ہے؟ کون انھیں پیسے دے گا اور کون ان کے ڈیلی الاؤنس کلیئر کرے گا۔ ان پلیئرز کو ایک روپیہ بھی ابھی تک الاؤنس کی صورت میں نہیں ملا ہے۔

ریحان بٹ نے کہا کہ میں ان کھلاڑیوں کو سیلوٹ کرتا ہوں کہ یہ پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں اور پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ یہ لڑکے بغیر پیسوں کے وہاں پرفارم کرہے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ان پلیئرز کی ہم جتنی بھی تعریف کریں وہ کم ہے، ایونٹ سے پہلے ہی ان کے ڈیلی الاؤنس اور دیگر چیزوں کا مسئلہ تھا جبکہ ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ اب تک حل نہیں ہوسکا ہے۔

میزبان کا کہنا تھا کہ زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ زیادہ تر لوگوں کو اس ایونٹ کے بارے میں بھی نہیں پتا اور نہ ہی کھلاڑیوں کو کوئی پروموشن ملتی ہے نہ پبلسٹی ملتی ہے۔

ریحان بٹ نے کہا کہ میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ اگر ایشیا میں انڈیا نمبر ون ہے تو نمبر ٹو ٹیم پاکستان ہی ہے لیکن ان لڑکوں کو مناسب سہولت فراہم کرنا ضروری ہے۔

قومی ہاکی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کچھ الگ قسم کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس ایونٹ میں یہ دیکھنے کو مل رہا ہے کہ پاکستان ٹیم خسارے میں جانے کے باوجود کم بیک کرتی ہے اور میچ جیتتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کافی شاندرار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ملائیشیا کے خلاف 1-3 کے خسارے میں جانے کے باوجود پاکستانی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

اس کے علاوہ تیسرے میچ میں نسبتاً بہتر ٹیم جاپان کےخلاف بھی گرین شرٹس ایک گول کے خسارے میں جانے کے باوجود مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں