جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

پی سی بی نے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو اہم اختیار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور ٹیم مینجمنٹ کو نائب کپتانی کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ضرورت پڑنے پر کپتان بابر اعظم کے نائب سے متعلق فیصلہ کرسکتے ہیں۔

بابر اعظم کے گراؤنڈ چھوڑنے کی صورت میں گیری کرسٹن کے پاس تمام تر اختیارات ہیں کہ وہ جسے چاہیں نائب مقرر کر دیں۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کی 7 رکنی سلیکشن کمیٹی کے 6 ممبران نے دورہ یورپ کے لیے نائب کپتان مقرر کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی جس کی وجہ سے کسی بھی کھلاڑی کو نائب کپتانی کی پیشکش نہیں کی گئی لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر مختلف نام زیر گردش ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ شاہین شاہ آفریدی نے نائب کپتان بننے سے معذرت کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پی سی بی نے نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا ہے۔

پاکستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا اور پاکستان کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہوں گے اسی طرح 16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں