اتوار, جولائی 14, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تمیم اقبال نے شاہد آفریدی سے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کے سابق بیٹسمین تمیم اقبال نے بھی پاکستان کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر لب کشائی کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تمیم اقبال نے شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوتا دیکھ کر افسوس ہورہا ہے، امید ہے کہ وہ اگلی بار بہتر تیاری سے آئیں اور ان کو راستہ دکھانے کے لیے شاہد آفریدی جیسے سینئر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے سپر 8 کی لائن اپ مکمل ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

سپر 8 کے گروپ ون میں بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور امریکا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوچکی ہے۔

ورلڈ کپ گروپ مرحلے میں پاکستان کو امریکا اور بھارت سے شکست ہوئی جبکہ آٗئرلینڈ اور کینیڈا کے خلاف پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں