پیر, جون 17, 2024
اشتہار

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلیے پاکستان کی ممکنہ ٹیم میں کون کون شامل؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی منگل کو کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری کے ساتھ آگے ہے جب کہ لیڈز میں پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

اوپنر صائم ایوب کے ڈراپ ہونے کی صورت میں ان کی جگہ عثمان خان کو شامل کیا جائے گا جو اپنے ملتان سلطانز کے ساتھی محمد رضوان کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے، کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر آئیں گے۔

- Advertisement -

مڈل آرڈر میں فخر زمان، اعظم خان جیسے طاقتور ہٹرز شامل ہیں جب کہ افتخار احمد، اور آل راؤنڈر عماد وسیم، جو ٹیم کو رنز بنانے اور ضرورت پڑنے پر اننگز کو تیز کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

امکان ہے کہ پاکستان چار رکنی پیس اٹیک کے ساتھ جائے گا جس کی قیادت شاہین آفریدی کریں گے، اور حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد عامر ان کا ساتھ دیں گے۔

پاکستان کی ممکنہ الیون:

صائم ایوب/عثمان خان، محمد رضوان، بابر اعظم (سی)، فخر زمان، اعظم خان (وکٹ)، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ/ابرار احمد، حارث رؤف، محمد عامر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں