تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پی ایس ایل 2023 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 8ویں ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آج سے کرکٹ ڈاٹ بک می ڈاٹ کام پر جاری ہے۔

پی ایس ایل کا جنون شائقین کے سر چڑھ کر بولنے لگا، ٹکٹ کی آن لائن فروخت جاری ہے تاہم عوام کے رش کے باعث ویب سائٹ کریش کرگئی۔

پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13 فروری سے ہورہا ہے، پہلے میچ میں سیزن 7 کی چمپین ٹیم لاہور قلندر  کا مقابلہ ملتان سلطان سے ہوگا رپورٹ کے مطابق اس میچ کی آن لائن ٹکٹ فروخت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ 14 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ کی ٹکٹس بھی فروخت ہوچکی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ایک ٹکٹ ایک شناختی کارڈ پر خریدا جا سکتا ہے، جن لوگوں کے پاس سی این آئی سی نہیں ہے، وہ پاسپورٹ کا استعمال کرکے ٹکٹ خرید سکتے ہیں، جبکہ 18سال سے کم عمر کے لیے بے فارم کی ضرورت ہوگی۔

 تمام شائقین کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ آئی ڈی لانے کی ضرورت ہوگی جس کے ذریعے انہوں نے ٹکٹ خریدے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی کے مطابق لاہور کے ہاسپٹیلٹی بکس کی ٹکٹ 10 سے 18 ہزار مقرر کی گئی ہے، کراچی میں ہاسپٹیلٹی باکس کی ٹکٹس کی قیمت 10 سے 15 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

ملتان کے ہاسپٹیلٹی باکس کی قمیت 12 سے 18 ہزار روپے ہے، راولپنڈی میں پرئمیم ٹکٹس 1 ہزار سے 2500 روپے جبکہ پلاٹینم بکس کی قیمت 12 سے اٹھارہ ہزار تک ہوگی۔

Comments

- Advertisement -